اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت پر جیل میں سی ٹی ڈی کی جانب سے انسانیت سوز تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی پوری قیادت اس وقت جیل میں بند ہیں قور پاکستان کے قانون کے دائرے میں رہ کر اعلی عدالتوں میں پیشیاں بھی بھگت رہی ہیں۔ اپنے بیان میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ ریاستی اداروں کی طرف سے یہ بہت بڑا ظلم و جبر ہے کہ ملزم جیل میں ہو اور پاکستان کے قوانین کو بھگت رہا ہو اس کے باوجود سی ٹی ڈی کے ذمہداران رات کی تاریکی میں ڈاکوؤں کی طرح جیل میں گھس کر خواتین پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے ہیں۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ ریاست کی جانب سے خواتین کے ساتھ اس قسم کا رویہ نا قابل قبول ہیں، ظلم جہاں بھی ہو گا جمعیت علماء اسلام اس کے خلاف آواز بلند کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ کسی بھی تحریک کو ظلم و جبر سے ختم نہیں کیا جا سکتا، جمعیت علماء اسلام کا موقف بڑا واضح ہے کہ بلوچستان کہ مسائل غیر سنجیدہ طریقہ سے حل نہیں ہو سکتے۔انہوںنے کہاکہ جب تک ایک بااختیار کمیشن بلوچستان کے ساحل و وسائل اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ایک سنجیدہ، بامقصد و باوقار کوشش نہیں کرے گے تو اس قسم کے ہتھکنڈوں سے اور رویہ سے بلوچستان کا مسئلہ حل ہونے کی بجائے اور گھمبیر ہوتا چلا جائے گا۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...