اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر 31 برس بعد نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ پر کام کا آغاز ہو گیا ہے،اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تحت نئے کلاس رومز اور زیر تربیت افسران کے رہائشی بلاک کی تعمیر نو پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئے تیار کئے جانے والے کلاس رومز اور رہائشی بلاک کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اعلی معیار کے ساتھ اپ گریڈیشن پراجیکٹ 6 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کیلئے کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی کو نیشنل پولیس فاونڈیشن کی جانب سے 25 کروڑ روپے کا چیک دیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کی تنظیم نو کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زیر تربیت افسران کیلئے ماسٹر ڈگری کے اجراء کیلئے تمام ضروری امور کو جلد از جلد طے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پولیس یونیورسٹی کا قیام ہماری اصل منزل ہے اور نیشنل پولیس اکیڈمی کی تنظیم نو ہماری ترجیح ہے، ملک میں پولیسنگ نظام بہتر بنانے میں اس ادارے کا کردار انتہائی اہم ہے۔ہمارا مقصد این پی اے کو ایسا بین الاقوامی معیار کا ادارہ بنانا ہے جہاں بیرون ملک سے بھی افسران تربیت کیلئے آئیں۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق آئی ٹی اور سائبر کرائم کے شعبوں میں کورسز کو تربیتی پروگراموں کا لازمی حصہ بنایا جائے۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس اور متعلقہ افسران نے اجلاس شرکت کی۔اجلاس میں نیشنل پولیس اکیڈمی کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن پلان پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس احمد نے این پی اے کی تنظیم نو کے ماسٹر پلان کے متعلق بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر داخلہ کی ہدایت کے مطابق نیشنل پولیس اکیڈمی کی تنظیم نو کے پراجیکٹ پر مرحلہ وار عمل درآمد کا آغاز ہو چکا ہے، چاروں صوبوں سے بہترین پولیس افسران کی بطور کورس کمانڈنٹ اور اسسٹنٹ کورس کمانڈنٹ تعیناتی کی جا رہی ہے
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...