لاہور(این این آئی)پاکستان کے بیٹر بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ ٹیم میں اپنی شمولیت سے متعلق لب کشائی کردی۔پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان ٹی 20 ٹیم میں اپنے مستقبل کے بارے میں گفتگو کی، انہیں چیمپئنز ٹرافی 2025 میں مایوس کن کارکردگی پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔اس کے بعد بابر اور رضوان کو نیوزی لینڈ سے سیریز میں ٹی 20 اسکواڈ سے باہر کردیا گیا تاہم دونوں کھلاڑی دورہ نیوزی لینڈ میں ون ڈے اسکواڈ کا حصہ تھے۔پی سی بی کی جانب سے بنگلادیش کے خلاف پانچ ٹی 20 میچوں کی ہوم سیریز کے شیڈول کے اعلان کے بعد ٹی 20 ٹیم میں ان کی جگہ کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔تاہم بابر اعظم نے قومی ٹی 20 ٹیم میں اپنی شمولیت کے بارے میں فیصلہ سلیکٹرز پر چھوڑ دیا۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بابر نے کہا کہ’صرف سلیکٹرز اور کوچز ہی اس کا جواب دے سکتے ہیں کہ وہ میرے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں۔ میرا کام کارکردگی دکھانا ہے چاہے وہ ٹی ٹوئنٹی ہو، ون ڈے ہو یا ٹیسٹ۔ سلیکشن میرے اختیار میں نہیں ہے’۔انہوں نے کہا کہ جب تک اللہ چاہے گا میں کھیلتا رہوں گا، ہمیں بتایا گیا کہ ہمیں ٹی ٹوئنٹی سے آرام دیا جا رہا ہے، اب دیکھتے ہیں کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
پاک بھارت کشیدگی: خیبرپختونخوا کے 29 اضلاع کو الرٹ رکھنے کیلئے 50 سائرن نصب
پشاور(این این آئی)پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث عوام کو فضائی حملے سے پیشگی آگاہ رکھنے کے لیے خیبرپختونخوا کے 29 اضلاع میں سائرن...
بھارتی حملے کا خطرہ برقرار ہے لیکن ہماری مسلح افواج مکمل طور پر تیار...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ منگل کی رات جس خطرے کا اظہار کیا تھا وہ اب بھی برقرارہے مگر...
بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کر سکتا، احسن اقبال
دبئی(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کر...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، بینکوں پر عائد ٹیکس کو بل کا...
اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بینکوں پر عائد ٹیکس کو بل کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی...
بھارت نے پاکستان کے لئے اپنی فضائی حدود بند کر دیں
اسلام آباد(این این آئی) بھارت نے پاکستان کے لئے اپنی فضائی حدود بند کر دیں۔بھارتی حکومت نے پاکستان کیلئے فضائی بندش کا نوٹم جاری...