لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں شائقین کے لیے اہم معلومات شیئر کردی۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شائقین کرکٹ یکم مئی کو شام کے میچ کیلئے پہلے خریدے گئے اسی ٹکٹ کے ساتھ ڈبل ہیڈر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ٹورنامنٹ کا 20واں میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا جبکہ اگلا میچ رات 8 بجے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یکم مئی کو شائقین کی سہولت کے لیے انتظامات مکمل کرلئے ہیں، شائقین کو دھوپ سے بچنے کیلئے سٹیڈیم میں چھتریاں لانے کی اجازت ہوگی جبکہ تمام انکلوژر میں واٹر کولرز دستیاب ہوں گے تاکہ شائقین کرکٹ میچ کے دوران تازہ دم رہ سکیں۔اعلامیے میں شائقین سے کہا گیا کہ وہ براہ راست سورج کی روشنی سے تحفظ کے لیے ہیٹ اورکیپ لے کر آئیں جبکہ شائقین کو ٹھنڈا اور ہائیڈریٹڈ رہنے میں مدد کیلیے لیمونیڈ کے خصوصی سٹال دستیاب ہوں گے۔
مقبول خبریں
بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کر سکتا، احسن اقبال
دبئی(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کر...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، بینکوں پر عائد ٹیکس کو بل کا...
اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بینکوں پر عائد ٹیکس کو بل کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی...
بھارت نے پاکستان کے لئے اپنی فضائی حدود بند کر دیں
اسلام آباد(این این آئی) بھارت نے پاکستان کے لئے اپنی فضائی حدود بند کر دیں۔بھارتی حکومت نے پاکستان کیلئے فضائی بندش کا نوٹم جاری...
بھارت نے اگر آگے بڑھنے کی کوشش کی تو انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بھارت نے اگر آگے بڑھنے کی کوشش کی...
ترقی کے اہم کردار محنت کش مرد و خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے...
اسلام آباد(این این آئی)صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کے اہم کردار محنت کش مرد و خواتین کو...