اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بھارت نے اگر آگے بڑھنے کی کوشش کی تو انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنائاللہ نے کہا کہ پوری دنیا کو اتحاد کا پیغام جاچکا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے بیانات آچکے ہیں، سب سیاسی جماعتیں متحد ہیں، ہر جماعت اپنی ریاست کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس یا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ضرورت ہوئی تو ضرور ہوگا، ہماری کوشش ہوگی کہ پی ٹی آئی بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اگر موقع آیا تو تمام جماعتیں متحد ہوں گی۔واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے بیبنیاد الزام تراشی کی وجہ سے پاک بھارت کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
مقبول خبریں
سیاسی انتشار کو ختم نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا ،...
کوئٹہ(این این آئی)سابق وزیراعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب تک سیاسی انتشار کو ختم نہیں کریں...
پیپلز پارٹی محنت کشوں کی نمائندہ جماعت ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شکاگو کے مزدوروں...
بھارتی فوج کے قافلے کے ہاتھوں 6 سکھ شہری قتل
نئی دہلی(این این آئی)پہلگام فالس فلیگ کے بعد معصوم شہری بھارت کے جنگی جنون کا شکار ہونے لگے۔ذرائع کے مطابق 6 سکھ شہری بھارتی...
مودی کا جنگی جنون، پاکستان کیخلاف ناپاک سازشیں، بھارتی جریدے کے خوفناک انکشافات
نئی دہلی (این این آئی )مودی کا جنگی جنون کم نہ ہوا، بھارتی جریدے نے پاکستان کے خلاف ناپاک سازشوں سے متعلق خوفناک انکشافات...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن ، بھارتی سیکیورٹی اداروں کو سخت سوالات کا سامنا
نئی دہلی (این این آئی)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی سیکیورٹی اداروں کو سخت سوالات کا سامنا ہے جس سے بھارتی من...