اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بینکوں پر عائد ٹیکس کو بل کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی گئی، جس کے بعد 99 ڈی کے تحت ٹیکس عائد کردیا گیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس رکن قومی اسمبلی نوید قمر کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں تفصیلی غور کے بعد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے بینکوں پر عائد ٹیکس کو بل کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی ہے اب آرڈیننس کے ذریعے ایڈوانس ڈپازٹ ریشو کو ختم کر کے 99 ڈی کے تحت ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بریفنگ دیتے ہوئے شرکا کو بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے دوران پاکستان کے معاشی استحکام کو سراہا گیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ چین، سعودی عرب، امریکی انتظامیہ، متحدہ عرب امارات نے معاشی تعاون کی یقین دہانی کرائی، آئی ایم ایف پروگرام آخری بنانے کے لیے اسٹرکچرل اصلاحات پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئندہ بجٹ کے لیے95 فیصد تجاویز چیمبرز سے موصول ہو چکی ہیں، جن کا جائزہ لیا جا رہا ہیاور ٹیکس پالیسی کو معاشی صورت حال کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔
مقبول خبریں
اسرائیل کاساتھ دینے والے نتائج کیلئے تیار رہیں، ایرانی مندوب
تہران (این این آئی)ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں تل ابیب سے تعاون...
پاکستان، سعودیہ سمیت 20 ممالک کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان اور سعودی عرب سمیت 20 ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے...
ٹیرف معاملہ، پاکستان اور امریکا کا مذاکرات اور تکنیکی بات چیت آگے بڑھانے پر...
واشنگٹن (این این آئی)پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت نے...
سب لوگ فورا تہران خالی کردیں ، اسرائیل کے بعد ٹرمپ کی بھی وارننگ
واشنگٹن(این این آئی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی صبح ایک اہم بیان دیتے ہوئے سب لوگوں کو فوری طور پر ایران...
جی7رہنما اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے پر متفق
تہران (این این آئی )اسرائیل ایران محاذ آرائی کے درمیان جی سیون رہنمائوں نے ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع پر ایک مشترکہ...