دبئی(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کر سکتا۔احسن اقبال نے دبئی میں پاکستان ڈے کی مناسبت سے پاکستانی قونصلیٹ کے زیر اہتمام سفارتی تقریب سے خطاب کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے گا، ورلڈ بینک معاہدے کا ضامن ہے اور اس پر عمل درآمد کرانا اس کی ذمہ داری ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اپنے سفارتی دوستوں کے ساتھ مل کر بھارت پر دباؤ ڈالے گا کہ وہ معاہدے کی پاسداری کرے۔انہوں نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی حالیہ سرگرمیوں کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے دو ٹوک انداز میں کہا کہ پاکستان ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ ”اگر بھارت نے جارحیت کی تو نقصان بھارت کا ہی زیادہ ہوگا۔احسن اقبال نے اپنے خطاب کے دوران پاکستان کے معاشی اہداف سے عالمی سفارتکاروں کو آگاہی دی، جن میں اگلے دس سالوں میں برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک لے جانا اور معیشت کو 1 ٹریلین ڈالر تک پہنچانا شامل ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو عالمی معاشی پارٹنر کے طور پر پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور اسی کیلئے کوشاں ہیں۔یوم پاکستان تقریب میں بین الاقوامی سفارتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے، قونصل جنرل محمد حسین نے کہا کہ پاکستان کو مختلف چینلنجز درپیش ہیں البتہ معاشی ترقی سے پاکستان اپنے اہداف کے حصول کی طرف گامزن ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ڈے کی تقریب رمضان اور عید کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی تھی، تقریب میں متحدہ عرب امارات کے حکام کے علاوہ سعودی عرب، چین، ایران، ترکی، یورپ اور افریقہ کے کئی ممالک کے سفارت کار بھی شریک تھے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...