ریاض(این این آئی) سعودی عرب کے شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے جاپانی وزیرخارجہ ایوایا تاکیشی نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ کی ریاض میں وزارت خارجہ کے مرکزی دفتر آمد کے موقع پر شہزادہ فیصل بن فرحان نے انکا پرجوش استقبال کیا۔ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مملکت اور جاپان کے مابین گہرے اسٹراٹیجک تجارتی تعلاقات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ملاقات میں وزارت خارجہ کے انڈرسیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی اور جاپان میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر غازی بن فیصل بن زقر بھی موجود تھے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...