اسلام آباد(این این آئی)بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر پاکستان نے باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر قانونی و آئینی مشاورت کے بعد وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور وزارت قانون نے ابتدائی ہوم ورک کر لیا۔سفارتی ذرائع سے نوٹس میں معاہدے کی معطلی کی ٹھوس وجوہات طلب کی جائیں گی۔سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف عالمی فورمز پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جس میں بھارت کی آبی جارحیت کو موثر انداز میں دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔اس اقدام کا مقصد پاکستان کے موقف کو قانونی اور اخلاقی جواز دینا ہے۔پاکستان سندھ طاس معاہدے پر قانونی سبقت رکھتا ہے، امید ہے بھارت کو جلد اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا پڑے گی۔ذرائع کے مطابق تمام اقدامات حکومت و کابینہ کی منظوری کے بعد کیے جائیں گے۔
مقبول خبریں
معاشی اصلاحات سے افراطِ زر اور کرنٹ اکانٹ خسارے پر قابو پالیا گیا، وزیر...
کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے معاشی اصلاحات سے افراط زر اور کرنٹ اکانٹ خسارے پر...
پاکستانی مندوب کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات؛ خطے میں کشیدگی کم کرنے...
نیویارک(این این آئی)پاکستانی مندوب عاصم افتخارنے کہاہے کہ نئی دہلی کی اشتعال انگیز پالیسیاں جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرناک ہوچکیں،بھارت علاقائی استحکام کو...
مس ایڈونچر بھارت کا وطیرا رہا ، پھر کوئی جھوٹا بیانیہ بنا کر پروپیگنڈا...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ مس ایڈونچر بھارت کا وطیرا رہا ، پھر کوئی جھوٹا...
پاکستان ذمے دار ملک ، امید ہے بھارت متنازع ردعمل سے گریز کرے گا،امریکی...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمے دار ملک ہے ، ہم امید کرتے ہیں کہ...
ہم امن کے خواہاں ہیں اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، سفیر پاکستان
واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ ہم امن کے خواہاں ہیں اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔سفیر...