ہم امن کے خواہاں ہیں اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، سفیر پاکستان

0
40

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ ہم امن کے خواہاں ہیں اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔سفیر پاکستان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ کسی قسم کی مہم جوئی ہوئی تو بھرپور قوت سے جواب دیں گے۔امریکا میں پاکستان کے سفیر نے سرحدوں پر غیر یقینی کی صورتحال پر کہا کہ دو جوہری طاقتیں آمنے سامنے آئیں تو حالات کیا ہوں گے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔انہوں نے بتایاکہ ہماری معاشی ترقی امن کی متقاضی ہے لیکن ہم باوقار امن پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پہلگام واقعے کا بھارت نے تاحال کوئی ثبوت نہیں دیا، بھارت اپنی جابرانہ پالیسیوں، انتظامی کوتاہیوں کا بوجھ پاکستان پر نہیں ڈال سکتا۔کشمیر کے صورتحال پر انہوں نے کہا کہ بھارت 7 لاکھ فوج کی موجودگی بھی مقبوضہ کشمیر میں امن یقینی نہیں بنا سکتا تو یہ بھارت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔