لاہور(این این آئی) پہلگام واقعے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلادیش اور ایشیاکپ 2025 کا مستقبل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے 3 ون ڈے میچز اور 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کو ملتوی کیا جا سکتا ہے۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلادیش کی جانب سے پاکستان کی طرف جھکاؤ نے معاملات کو الجھا دیا ہے۔پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے پڑوسی ممالک کے ساتھ کرکٹ تعلقات پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایشیا کپ 2025 کا مستقبل بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔بنگلادیش کیخلاف متبادل سیریز کیلئے بھارت جنوبی افریقا یا آسٹریلیا کے ساتھ اضافی میچز کھیلنے کا اعلان کرسکتا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستانی صحافتی منظرنامہ ناخوشگوار واقعات سے بھرا ہے، شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ پاکستان کا صحافتی منظرنامہ سنسرشپ،...
پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے’ مشعال...
اسلام آباد(این این آئی) انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز...
پی ٹی آئی اپنا بیانیہ بھی بھول چکی، کوئی جدوجہد نظر نہیں آرہی’ شیر...
کراچی(این این آئی) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہیکہ پی ٹی آئی اپنا بیانیہ بھی بھول چکی ہے جو 26...
وزیر خزانہ کا اسٹینڈرڈ اینڈ پُورز گلوبل ریٹنگ ایجنسی سے پاکستان کی ریٹنگز کو...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسٹینڈرڈ اینڈ پُورز گلوبل ریٹنگ ایجنسی سے پاکستان کی ریٹنگز کو بہتر بنانے کا مطالبہ...
فوج کے شانہ بشانہ ہیں، مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہیے،...
لندن(این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور پارلیمنٹ کے...