راولپنڈی(این این آئی)پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پاکستان نے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔پاکستان نے کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی تجربہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ تجربہ مشق “انڈس” کے حصے کے طور پر کیا گیا جس کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں، بشمول جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت کو جانچنا تھا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق تربیتی تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن اور آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت، وزیر اعظم ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تمام مسلح افواج کے سربراہان نے تجربے میں حصہ لینے والے افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔
مقبول خبریں
ومبلڈن ٹینس کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
لندن (این این آئی)ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت 32 اعشاریہ 3 ڈگری تک پہنچ...
اسرائیل کے کسی بھی نئے حملے کا بھرپور جواب دیں گے، ایران
تہران (این این آئی)ایرانی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ہماری مسلح افواج پہلے سے کہیں زیادہ تیار...
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی،...
تہران (این این آئی )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی...
عامر خان نے اپنے شاہ رخ خان کے 15 سال پرانے رویے کو بچکانہ...
ممبئی (این این آئی) ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان نے انکشاف کیاہے کہ شاہ رخ خان مجھ سے ناراض تھا اور ہم...
میں عمر کیوں چھپائوں؟ میں جو ہوں، مجھے ایسا ہی قبول کیا جانا چاہیے،ماہرہ...
کراچی (این این آئی) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بڑھتی عمر پر ہونے والی تنقید اور اس پر والدہ کی پریشانی سے متعلق ایک...