اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت نے سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس 2025 جاری کر دیا۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ترمیم کے تحت اب معاوضہ صرف نقد کی صورت میں نہیں بلکہ زمین یا دیگر شکلوں میں بھی ادا کیا جا سکے گا۔ ڈپٹی کمشنر زمین اور بلڈنگز کے لیے الگ الگ کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کے مجاز ہوں گے۔ ترمیم میں متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا۔ تاخیر سے ادائیگی پر 8 فیصد سالانہ اضافی معاوضہ ادا کرنا پڑے گا۔ آرڈیننس میں معذور، نابالغ یا قانونی مجبوری والے افراد کے لیے خاص اقدامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اب جائیداد سی ڈی اے سے بغیر کسی رکاوٹ کے منتقل ہو سکے گی۔زمینداروں کے حقوق کے تحفظ کی نئی ضمانتیں بھی ترمیمی آرڈیننس میں شامل کی گئی ہیں، جبکہ متاثرہ افراد کی زندگی کے معیار کی بحالی لازم قرار دی گئی ہے۔اکتوبر 2025 سے پہلے کے زیر التواء کیسز نئی پالیسی کے تحت نمٹائے جائیں گے۔
مقبول خبریں
پاکستانی صحافتی منظرنامہ ناخوشگوار واقعات سے بھرا ہے، شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ پاکستان کا صحافتی منظرنامہ سنسرشپ،...
پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے’ مشعال...
اسلام آباد(این این آئی) انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز...
پی ٹی آئی اپنا بیانیہ بھی بھول چکی، کوئی جدوجہد نظر نہیں آرہی’ شیر...
کراچی(این این آئی) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہیکہ پی ٹی آئی اپنا بیانیہ بھی بھول چکی ہے جو 26...
وزیر خزانہ کا اسٹینڈرڈ اینڈ پُورز گلوبل ریٹنگ ایجنسی سے پاکستان کی ریٹنگز کو...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسٹینڈرڈ اینڈ پُورز گلوبل ریٹنگ ایجنسی سے پاکستان کی ریٹنگز کو بہتر بنانے کا مطالبہ...
فوج کے شانہ بشانہ ہیں، مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہیے،...
لندن(این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور پارلیمنٹ کے...