لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور،کراچی اور ملتان میں اکیڈمیز مکمل فعال کرنیکا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق تینوں شہروں کی اکیڈمیز میں سال بھر مختلف پروگرامز جاری رہیں گے، ایج گروپ پاتھ ویز پروگرام کو خاص طور پر توجہ دی جائے گی، نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بینچ اسٹرینتھ پر کام کیا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پرفارمرز کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رکھا جائے گا، کوچز ان پر کام کریں گے، ملتان میں انڈر 19کرکٹرزکو تربیت دیکر آئندہ ورلڈ کپ کے لیے تیار کیا جائے گا، کراچی میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اور دیگر ممکنہ کھلاڑی کی تربیت ہوگی۔ذرائع کے مطابق ویمن کرکٹرزکو رواں برس ورلڈ کپ اور آئندہ برس کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے تیار کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ سنبھالنے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...