ماسکو(این این آئی)روس نے کہا ہے کہ امریکی و روسی صدور کے درمیان ملاقات ضروری ہے لیکن صدر ولادیمیر پیوٹن کا مئی میں سعودی عرب کا کوئی دورہ طے نہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات روسی صدارتی دفتر (کریملن)کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے درمیان سعودی عرب میں ہونے والی ممکنہ ملاقات ضروری ہے لیکن روسی صدر کا شرقِ اوسط کا کوئی دورہ مئی کے وسط میں طے نہیں ۔العربیہ اردو کے مطابق ٹرمپ رواں ماہ سعودی عرب کے دورے کے دوران روسی صدر سے ملاقات پر غور کر سکتے ہیں، اس بارے تبصرہ کرتے ہوئے دمتری پیسکوف نے کہا کہ کریملن کے سربراہ کا وہاں کوئی دورہ طے نہیں لیکن ایسی ملاقات بارے باتیں ہورہی ہیں ۔
مقبول خبریں
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
لاہور (این این آئی)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور ایمرجنسی، میڈیسن سٹور، آپریشن تھیٹرز...
پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی’ مریم نواز شریف
لاہور (این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خوشی ہو یا غم، جدائی ہو یا وصال، موسیقی ہر کیفیت...
ماہرہ اور ہمایوں کی لو گرو نے اکشے کمار کی نئی فلم کو بھی...
لاہور (این این آئی)پاکستان کی رومانوی کامیڈی فلم لو گرو نے بھارتی فلم ہاس فل فائیو کو باکس آفس پر پیچھے چھوڑ دیا۔ ماہرہ...
نعمان اعجاز کا یوٹیوبر معاذ صفدر کی وائرل ویڈیو پر تنقیدی تبصرہ
لاہور (این این آئی)ان دنوں پاکستان کے یوٹیوبر معاذ صفدر کی جانب سے اہلیہ کو سالگرہ پر دیا گیا پھولوں کا بڑا گلدستہ مہنگا...
وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق سے بیلجیئم کے سفیر کی ملاقات، قانونی و...
اسلام آباد(این این آئی) مملکتِ بیلجیئم کے سفیر، جناب ایڈس بالڈ وان ڈر گراخت نے وفاقی وزیر برائے قانون، انصاف و انسانی حقوق، سینیٹر...