چین اورجنوبی کوریا کے درمیان امریکی میزائل شیلڈ نصب کرنے پر تکرار

0
234

بیجنگ (این این آئی )جنوبی کوریا کی جانب سے امریکی میزائل شیلڈ ٹرمینل ہائی الٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ)کے استعمال پر چین اور جنوبی کوریا کے درمیان مفاہمت نے تکرار کی صورت اختیار کرلی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کی جانب سے رواں ہفتے چین کے دورے کے بعد جنوبی کوریا میں امریکی میزائل شیلڈ نصب کرنے پر چین کی جانب سے اعتراض کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی معاملات میں مفاہمتی عمل کے لئے ایک خطرہ قرار دیا گیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کی جانب سے تھاڈ نصب کر کے چین کی اسٹریٹجک مفادات کو نظرانداز کیا گیا ہے۔چین کی جانب سے جنوبی کوریا کے تھاڈ سسٹم کی مزید بیٹریز کے استعمال کو روکنے اور موجود سسٹم کے استعمال کو محدود بنانے کے مطالبے پر جنوبی کورین صدارتی آفس کے اہم عہدیدار کا کہنا ہے کہ تھاڈ سسٹم کے استعمال کا واحد مقصد صرف اپنا بچا کرنا ہے اور اپنے سیلف ڈیفنس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کے صدر شمالی کوریا کے حملوں سے بچا کیلئے تھاڈ کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں اور وہ اس معاملے پر خود کو کسی پرانے معاہدے کی پاسداری کا پابند نہیں سمجھتے ہیں۔جنوبی کوریا کے وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ 2017 کے معاہدے کے پابند نہیں ہیں اور نہ ہی اس معاہدے میں تھاڈ پر کوئی بات شامل تھی، جنوبی کوریا کی جانب سے نصب کیا جانے والا تھاڈ نہ تو امریکا کے ڈیفنس سسٹم میں کوئی کردار ادا کر سکتا ہے اور نہ ہی یہ چین کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔