ابھیشیک بچن نے فلم ”گورو” کے سیٹ سے ہیروئن ایشوریا رائے کو ہی چرا لیا تھا

0
249

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن کے حوالے سے حال ہی میں ایک دلچسپ انکشاف ہوا ہے۔ابھیشیک بچن کچھ دن قبل بھارتی کامیڈی شو ”کیس تو بنتا ہے” میں شریک ہوئے جس میں ان سے دلچسپ سوالات پوچھے گئے جب کہ شو کا پرومو بھارتی میڈیا پر زیر گردش رہا۔شو کے پرومو میں میزبان اداکار رتیش دیش مکھ ابھیشیک سے متعلق انکشاف کرتے ہیں کہ ان کی عادت ہے کہ وہ فلموں کے سیٹ سے کافی سارے پراپس چوری کرلیتے ہیں۔رتیش دیش مکھ نے بات جاری رکھتے ابھیشیک کے گورو کے سیٹ کی چوری سے متعلق جیسے ہی کہا تو ابھیشیک نے رتیش کی بات کاٹتے ہوئے جواب دیا کہ اس سیٹ سے ہیروئن (ایشوریا رائے) کو ہی چرا لیا تھا۔خیال رہے کہ ابھیشیک اور ایشوریا کی محبت کا آغاز فلم”گورو” سے ہوا تھا۔جنوری 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم نے دونوں اداکاروں کو ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے پر مجبور کردیا تھا۔