اسحاق ڈار کی بھارتی جارحیت کے بعد پاک بھارت مشیران قومی سلامتی میں رابطے کی تصدیق

0
59

اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی و بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کا رابطہ ہوا ہے۔ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحق ڈار سے اس بارے میں سوال کیا گیا کہ آیا رات بھر کی کارروائیوں کے بعد نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کا ایک دوسرے سے رابطہ ہوا ہے، جس پر انہوںنے کہاکہ جی، دونوں کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے ترکیہ کے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، بھارت کو مناسب جواب دینے کاحق رکھتاہے، پاکستان کیخلاف بھارت نے جوکچھ کیاوہ ناقابل معافی ہے۔