کھوئی رٹہ(این این آئی)آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی کے کھوئیرٹہ سیکٹراور باغ پر بھارت کی جانب سے سول آبادی پربلااشتعال گولہ باری کی گئی ہے جس میں 40دن کی معصوم بچی اوراسکی ماں سمیت4افراد شہید اورخواتین اوربچوں سمیت متعدد شدید زخمی ہو گئے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کھوئی رٹہ کے گائوں گوڑہ میں بھارت نے شدید گولہ باری کی جہاں سمرہ آصف زوجہ آصف خورشید اپنی چالیس دن کی بچی سمیت اور راجہ شہپال بلیال میں شہید ہوئے جبکہ5افراد زخمی ہوئے۔وزیر صحت آزادکشمیر نثار انصر ابدالی کی سوشل میڈیا جاری بیان اور کشمیر ڈیجیٹل کو کی گئی تصدیق کے مطابق زخمی ہونے والوں میں امتیاز بیگم ،افرا خورشید ،طاہرہ خورشید،زبینہ اور2معصوم بچے شامل ہیں۔ادھر ضلع باغ کے گائوں کوٹیڑی نجم خان میں بھارتی گولہ باری سے 22سالہ نوجوان اسامہ عشرت شہید ہو گیا جبکہ اسکی دو بہنیں شدید زخمی ہوئی ۔باغ پر یس کلب کے صد راکمل عارف نے میڈیا کو بتایاہے کہ اسامہ عشرت کی 10روز قبل شادی ہوئی تھی جو جمعہ کے روز علی الصبح بھارت کی جانب سے کی گئی گولہ باری کا نشانہ بنایا۔سب ڈویژن ہجیرہ میں ایل او سی اورہجیرہ شہر پربھارتی فوج کی گولہ باری سے چار لوگ زخمی ہوئے۔جمعرات اور جمعہ کی شب کنٹرول لائن پر شدید گولہ باری کی گئی ہے جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ بزدل دشمن نے شہری آبادی کو نشانہ بنا یا۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...