لاہور(این این آئی) پاک افواج کی عظیم کامیابی پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد اور مہوش سلطانہ کی جانب سے پاک افواج کی عظیم کامیابی پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی گئی۔قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ 10 مئی کو ہر سال ”یومِ فتحِ پاکستان” کے طور پر سرکاری سطح پر منایا جائے، یہ ایوان پاکستان کی مسلح افواج کو مئی 2025 کی جنگ میں عظیم کامیابی پر مبارکباد دیتا ہے، بھارت کی جانب سے طاقت کا توازن بدلنے کی کوشش ناکام ہوئی۔جمع کرائی گئی قرارداد کے مطابق پاکستان نے حکمت، تحمل اور عسکری مہارت سے دشمن کو فیصلہ کن شکست دی، پاکستان نے صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنا کر اخلاقی برتری بھی ثابت کی، بھارتی عسکری ساز و سامان، بشمول رافیل، براہموس اور ایس 400 ناکام ہوگئے۔قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین کا اتحاد اب خطے میں نئی عسکری حقیقت بن چکا ہے، یہ ایوان آرمی چیف جنرل عاصم منیر، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، پاک فضائیہ، بحریہ اور آپریشن بنیان مرصوص کے تمام شرکا کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان ان شہدا اور معصوم بچوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا، پاکستان ہمیشہ زندہ باد، افواجِ پاکستان پائندہ باد۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...