اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت سے کشیدگی کی وجہ سے کسی بڑے مالیاتی اثر کی توقع نہیں۔برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کشیدگی کے باعث کسی نئے معاشی جائزے کی رپورٹ کی ضرورت نہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر بات چیت 14 سے 23 مئی تک جاری رہے گی۔ امریکا کے ساتھ تجارتی مسائل جلد حل ہونے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہدف امریکا سے کپاس، سویابین اور ہائیڈرو کاربنز کی درآمدات میں اضافہ ہے۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بھارت کو یکطرفہ طور پر معطل سندھ طاس معاہدہ واپس بحال کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سیزفائر کا خیرمقدم کرتے ہیں جو صدر ٹرمپ کی ثالثی سے ممکن ہوا، چیزیں معمول کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھ رہے ہیں جو اچھی بات ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی گئی، دفاعی ضروریات کو یقینی بنانے کے سلسلے میں جو کرنا ہوگا، کیا جائے گا، جو کچھ کرنے کی ضرورت پڑے گی ہم کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیا بجٹ آنے میں ابھی تین چار ہفتے باقی ہیں، کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
مقبول خبریں
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس...
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی...
کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت...
پاکستانی بے خوف، مہمان نواز اور پرامن ہیں، امریکی یوٹیوبر
نیویارک (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان...
دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہ
کراچی (این این آئی)معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو...