نیویارک (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان نواز رویے نے حیران کردیا۔وی لاگر ڈریو نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ وہ پاکستان میں ہے، لیکن نہ صرف محفوظ ہے بلکہ یہاں کے لوگوں، مناظر اور مہمان نوازی سے خاصا متاثر ہے۔ڈریو بنسکی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بنائی گئی اپنی ویڈیو شیئر کی، جس میں یوٹیوبر نے شمالی پاکستان میں کشمیر کے قریب موجود ہونے کی تصدیق کی۔یوٹیوبر کے مطابق وہ دراصل اسلام آباد سے امریکا واپسی کا ارادہ رکھتا تھا، مگر بھارت کی جانب سے جنگی جنون اور اشتعال انگیزی کے بعد پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے وہ سفر نہ کرسکا۔بِنسکی نے کہا، میں ابھی پاکستان میں پھنس چکا ہوں کیونکہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے تمام ہوائی اڈے بند ہوگئے ہیں۔ لیکن میں محفوظ ہوں، شکر گزار ہوں، اور شمالی علاقوں کی مزید کھوج کیلیے پرجوش ہوں۔ویڈیو میں پاکستانی شہریوں کا احتجاج بھی دکھایا گیا، جن میں لوگ پرامن طریقے سے بھارتی حملوں کی مخالفت کر رہے تھے۔ ڈریو نے کہا یہاں کے لوگ صورتحال سے خاص پریشان نہیں لگ رہے۔ دکانیں کھلی ہیں، زندگی معمول پر ہے، جیسے یہ بس ایک عام دن ہو۔امریکی یوٹیوبر کے انداز میں حیرت ضرور ہے، لیکن بھارتی حملوں پر تنقید بھی ہے جو نہ صرف علاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں بلکہ بے گناہ شہریوں کو سفر اور روزمرہ زندگی میں مشکلات میں بھی دھکیل رہے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...