اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے کچھ نہیں، مودی نے اپنی ساکھ بچانے کے لیے بوکھلاہٹ میں یہ تقریر کی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مودی نے آج اپنی گفتگو میں کشمیر اور دہشتگردی کو قابل گفتگو مان لیا، مودی سے پہلے تو یہ کہا جائے جو تم نے ہم پر الزام لگائے اس کی تحقیقات کی جائے، جتنا بڑا سرٹیفائیڈ دہشتگرد مودی ہے دنیا میں ایسا کوئی نہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو اس جنگ میں ہر محاذ پر فتح ہوئی، پاکستان میں بی ایل اے جیسی تنظیمیں بھارت کی پیدا کردہ ہیں، بھارت دہشتگردی کی بات کرے گا تو ہم فوراً پہلگام واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کریں گے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ کشمیر پر بات ہوگی تو سلامتی کونسل کی قراردادوں کا ذکر بھی آئے گا۔
مقبول خبریں
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی،...
تہران (این این آئی )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی...
عامر خان نے اپنے شاہ رخ خان کے 15 سال پرانے رویے کو بچکانہ...
ممبئی (این این آئی) ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان نے انکشاف کیاہے کہ شاہ رخ خان مجھ سے ناراض تھا اور ہم...
میں عمر کیوں چھپائوں؟ میں جو ہوں، مجھے ایسا ہی قبول کیا جانا چاہیے،ماہرہ...
کراچی (این این آئی) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بڑھتی عمر پر ہونے والی تنقید اور اس پر والدہ کی پریشانی سے متعلق ایک...
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...