ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ میں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ اہم فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ شامی عوام کو ایک نئی امید دینے کے لیے کیا گیا ہے۔انہوں نے شامی قوم سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے مستقبل کے لیے کچھ خاص دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے شام کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے پہلا قدم اٹھا لیا ہے، جو ایک طویل عرصے سے بدترین حالات سے گزر رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو جلد شامی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ شام میں ایک نئی حکومت قائم ہو چکی ہے جو استحکام کی کوشش کر رہی ہے اور امید ہے کہ وہ کامیاب ہوگی۔امریکی محکمہ خارجہ کے علاقائی ترجمان ساموئل وربرگ نے اس بات کی تصدیق کی کہ صدر ٹرمپ شام پر پابندیاں ہٹانے کے معاملے میں سنجیدہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کی قیادت نے اب تک جو اقدامات کیے ہیں،ان سے امریکہ کو مثبت اشارے ملے ہیں۔وربرگ کے مطابق شامی عوام اب بین الاقوامی تنہائی سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں اور امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا ایک تاریخی موقع ان کے پاس موجود ہے، خاص طور پر اسد حکومت کے خاتمے اور ایران کے اثر و رسوخ میں کمی کے بعد شامی عوام کے پاس اپنے حالات بدلنے کا موقع ہے۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...