سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام

0
32

دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کے اعلان پر خیر مقدم کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے امریکی صدر کے فیصلے کو شام کے لیے ایک اہم موڑ قرار دیا ہے۔اسعد الشیبانی نے اپنے بیانات میں شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیش رفت شامی عوام کے لیے ایک اہم موڑ کی نمائندگی کرتی ہے کیونکہ ہم تباہ کن جنگ کے سالوں کے بعد استحکام، خود کفالت اور حقیقی تعمیر نو کے مستقبل کی طرف گامزن ہیں۔