ریاض ، نیویارک(این این آئی)امریکی کاروباری شخصیت ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ وہ سٹار لنک کے استعمال کی اجازت دینے پر سعودی عرب کا شکرگزار ہیں ۔عرب ٹی کے مطابق سعودی-امریکی سرمایہ کاری فورم کے دوران مصنوعی ذہانت کے موضوعات پر تبادلہ خیال کرنے والے ایک اجلاس میں ایلون مسک نے مزید کہا کہ وہ نیویگیشن اور ہوا بازی کے مقاصد کے لیے “سٹار لنک کے استعمال کی منظوری دینے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ایلون مسک نے مزید کہا کہ ہم خود سے چلنے والی گاڑیاں سعودی عرب لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ذاتی روبوٹ وہ سب کچھ کر سکتے ہیں جو آپ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کسی ایسے ایک روبوٹ کا مالک ہونا ایک خوبصورت چیز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہم ایک بنیادی طور پر مختلف دنیا کی طرف جا رہے ہیں اور مجھے یہ بھی لگتا ہے کہ یہ ایک نئی اور دلچسپ دنیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہر کوئی اس روبوٹ کو اپنا ذاتی معاون بنانا چاہے گا۔انہوں نے کہا یہ بہت سے معاشی امکانات کو کھولے گا کیونکہ جب ہم سوچتے ہیں کہ معیشت میں اس کے نتائج کیا ہیں تو یہ فی کس پیداواری صلاحیت کو آبادی سے ضرب دینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار جب آپ کے پاس یہ انسانی روبوٹ ہوں گے تو معاشی پیداوار بہت بڑی اور لامحدود ہو جائے گی۔ ہم موجودہ عالمی معیشت سے دس گنا بڑی معیشت حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ مصنوعی ذہانت میں یہ ترقی عالمی بنیادی آمدنی کی سطح میں اضافے میں معاون ہے۔ اس سے ہر کوئی اپنی مطلوبہ اشیا اور خدمات حاصل کر سکتا ہے۔ایلون مسک نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور ایکس اے آئی کا مقصد کائنات کو سمجھنا اور یہ سمجھنا ہے کہ اس میں کیا ہے اور ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ انہوں نے کہا میرا فلسفہ تجسس اور کائنات کی نوعیت کو سمجھنے کی محبت پر مبنی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...