لندن (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں بھارت کی اجارہ داری مضبوط ہونے لگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی میں چیئرمین جے شاہ کے منتخب ہونے کے بعد بھارتی لابی متحرک ہے اور چیف ایگزیکٹیو (سی ای او) کیلئے ایک اور بھارتی سنجوگ گپتا عہدے کیلئے مضبوط دعویدار بن گئے۔اس سے قبل آئی سی سی کے اہم عہدوں پر بھارتی قابض ہیں، جن میں چیئرمین کی اہم ترین پوسٹ پر بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ، کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین سارو گنگولی ہیں، اس کے علاوہ دیگر اہم عہدے بھی بھارتیوں کے پاس ہیں۔موجودہ چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس پوزیشن سے مستعفی ہوچکے ہیں، وہ جولائی میں شیڈول آئی سی سی کے سالانہ عام اجلاس تک نوٹس پیریڈ پر ہیں۔دوسری جانب سی ای او کیلئے مضبوط امیدوار سنجوگ گُپتا کو بھارت کے براڈکاسٹ کنگ کے طور جانا جاتا ہے۔
مقبول خبریں
ایران کی جوابی کارروائی کی دھمکی، نیتن یاہو نامعلوم مقام پر روانہ
تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کی جانب سے فضائی حملوں پر جوابی کارروائی کی دھمکی ملنے کے بعد نامعلوم مقام...
ایرانی سپریم لیڈر نے قائم مقام چیف آف اسٹاف و کمانڈر انچیف کا انتخاب...
تہران (این این آئی )ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قائم مقام چیف آف اسٹاف اور کمانڈر انچیف کا انتخاب کرلیا۔ایرانی...
جنگ چھیڑنا شیر کی دم سے کھیلنے کے مترادف ہے، ایرانی حکومت
تل ابیب (این این آئی) اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ چھیڑنا شیر کی دم سے کھیلنے...
2 سال میں ترسیلاتِ زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا،وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ترسیلاتِ زر میں اضافے کو ریکارڈ اضافہ قرار دیدیا۔گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ...
بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن سے حکومت بھی متفق نہیں، رانا ثنااللہ
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اس بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں...