لاہور(این این آئی) پاکستان کے اولمپئن گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم پیرس اولمپکس کے بعد پہلے بڑے ایونٹ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔پاکستان کا فخر ارشد ندیم ایشین چیمپئن شپ میں اپنی بہترین تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتنے کیلئے پُرعزم ہیں۔ان دنوں ارشد ندیم پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ٹریننگ کے موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ 5 ماہ سے سخت محنت کر رہا ہوں، اولمپکس کے بعد پہلا بڑا ایونٹ ہے، ایشین چیمپئن شپ 27 سے 31 مئی تک کوریا میں ہوگی۔ارشد ندیم نے کہا کہ میرا ایونٹ 31 مئی کو ہے، میرا کسی سے مقابلہ نہیں ہے میرا مقابلہ صرف ارشد ندیم سے ہوتا ہے، مجھے اپنا بہترین کرنا ہے، کسی بھی ایونٹ میں اپنا بہترین کرتا ہوں تو میں گولڈ میڈل جیتنے کی پوزیشن میں ہوتا ہوں۔ارشد ندیم نے کہا کہ میرا ہدف ہے کہ جن ایونٹس میں گولڈ میڈل نہیں جیتا ان میں گولڈ میڈل جیتوں۔ ورلڈ، ایشین چیمپئن شپ، ایشین گیمز اور ڈائمنڈ لیگز میں گولڈ میڈلز جیتنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں بھی حصہ لینا ہے، ایک سال پہلے سارا فوکس اولمپکس پر ہوگا، اس سے قبل میری توجہ اس دوران ہونے والے دیگر ایونٹس پر ہے۔ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کی تیاری اچھی ہے، ایک بار پھر اچھی کارکردگی کیلئے پُرعزم ہیں کیونکہ پانچ چھ ماہ کی ٹریننگ کے دوران ہمارے ریفرنس اچھے سامنے آئے ہیں، اب ان کو برقرار رکھنا ہے
مقبول خبریں
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
نیویارک (این این آئی)ایسے وقت میں جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات، گہری ہوتی ہوئی جغرافیائی سیاسی دراڑوں اور کثیرالجہتی اداروں کی موثریت پر...