ابوظہبی (این این آئی)ابوظہبی کے دورے اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور امارات کے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ امریکہ اور امارات کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر کی وائٹ ہائوس میں میزبانی کی خواہش کا بھی اظہار کردیا۔دونوں صدور نے یو اے ای کے دارالحکومت ابوظہبی کے قصر الوطن میں ملاقات کی۔ شیخ محمد بن زاید نے خطے میں امن اور استحکام کے حصول کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کا ملک اپنے اور امریکہ کے مفاد میں امریکہ کے ساتھ دوستی کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ آپ کے منصب سنبھالنے کے بعد سے ہمارے ممالک کے درمیان تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔شیخ محمد بن زاید نے ابوظہبی کے الوطن محل میں اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کا ملک اگلے دس سالوں میں امریکہ میں تقریبا 1.4 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ شیخ محمد بن زاید نے کہ امارات اور امریکہ کے درمیان ترقی کے لیے ایک مضبوط شراکت داری ہے۔ اس شراکت داری میں خاص طور پر نئی معیشت، توانائی، جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور صنعت کے شعبوں میں ایک بے مثال اضافہ ہوا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ مصنوعی ذہانت کے منصوبے منفرد ہوں گے۔دورے کے دوران امارات کے سربراہ شیخ محمد بن زاید نے صدر ٹرمپ کو وسام زاید سے نوازا جو متحدہ عرب امارات کا اعلی ترین اعزاز ہے جو دو طرفہ دوستی اور تعاون کو فروغ دینے میں ان کی کوششوں کے اعتراف میں ریاست کے سربراہان کو دیا جاتا ہے۔ یہ اعزاز ٹرمپ کے ابوظبی کے الوطن محل میں سرکاری استقبال کے دوران دیا گیا۔ ابوظہبی میں اپنے دورے کے اختتام کے ساتھ صدر ٹرمپ نے اپنا خلیجی دورہ مکمل کرلیا۔ وہ سب سے پہلے سعودی عرب، پھر قطر اور پھر امارات گئے تھے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...