روس کے تعاون نہ کرنے کی صورت میں پابندیاں لگانے پرغور

0
27

انطالیہ (این این آئی )امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ واشنگٹن یوکرین اور روس کے درمیان امن کی کوششوں میں پیشرفت کے لیے بے تاب ہے اور جنگ کے دیرپا خاتمے کے لیے عملا کسی بھی طریقہ کار پر غور کرنے کو تیار ہے۔روبیو نے انطالیہ میں نیٹو کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ظاہر ہے کہ ہم اس وقت بہت مشکل مقام پر ہیں اور امید ہے کہ ہم آگے بڑھنے والے اقدامات تلاش کر سکتے ہیں جو مذاکرات کے ذریعے اس جنگ کے خاتمے اور مستقبل میں کسی بھی جنگ کی روک تھام کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا، بہت سا کام کرنا ہے۔ ہم اس کے لیے پرعزم ہیں۔ ظاہر ہے، ہر کسی کی طرح بے تابی سے ہم یہ ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں مگر یہ مشکل ہے۔ لیکن آپ جانتے ہیں، امید ہے کہ جلد ہی اس معاملے میں پیشرفت ہو گی۔روبیو نے صدر ٹرمپ کے حوالے سے کہا، وہ عملی طور پر کسی ایسے طریقہ کار کے لیے تیار ہیں جو ہمیں ایک منصفانہ، پائیدار اور دیرپا امن کی طرف لے جائے اور یہی وہ دیکھنا چاہتے ہیں۔