اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج کے ایکشن پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج پر پوری پاکستانی اور مسیحی قوم کو فخر ہے اور وہ اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑ ی ہے،پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،یہ صرف عسکری ہی نہیں سفارتی،قومی اور روحانی کامیابی ہے،وطن کی ناموس پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والےشہداء ہمارے ہیروز ہیں اور رہیں گے، عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کی مسلح جارحیت اور غیر انسانی اقدامات کا نوٹس لے تاکہ معصوم پاکستانی شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے،جے سالک نے ان خیالات کا اظہار یوم تشکر پر اپنی رہائشگاہ پر پاک فوج اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں، خاص طور پر معصوم بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئےسابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدام نہ صرف علامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانیت کیخلاف جرم بھی ہے،پاکستان میں بسنے والی پوری مسیحی قوم پاکستان کی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے ، یہ ملک ہم سب کا ہے اور اسکی ترقی، خوشحالی اور سلامتی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،آج کا دن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ قوم کے اتحاد کے سامنے کوئی دشمن نہیں ٹھہر سکتااور قوم متحد ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اسے جھکا نہیں سکتی،مسلک، فرقے یا مذہب سے بالا تر ہو کرہم سب پاکستانی ہیں اور یہی ہماری اصل طاقت ہے،جے سالک نے مزید کہا کہ پاکستان امن کا خواہاںہے تاہم اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور دشمن کی کسی بھی جارحیت پر منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اس موقع پر جے سالک نے شہداء کی یاد میں شمعیں بھی روشن کر رکھی تھیں
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...