کراچی (این این آئی)سارہ خان کے اینٹی فیمینزموقف پر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہوگیا۔پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ سارہ خان نے حالیہ انٹرویو میں خواتین کے حقوق سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا جس پر سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی ہے۔معروف ویب پلیٹ فارم کو دیے گئے انٹرویو میں سارہ خان نے خود کے فیمینسٹ نہ ہونے کا دعوی کیا اور روایتی صنفی کرداروں کی حمایت کی۔ سارہ خان نے کہا کہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ مردوں کو وہ مقام دینا چاہیے جو ان کے لیے مخصوص ہے تاکہ عورت سکون سے جی سکے، میں خود کو پرانے زمانے کی عورت سمجھتی ہوں، مجھے باہر جا کر لائن میں کھڑے ہو کر بل دینا پسند نہیں، یہ کام میرا شوہر کر سکتا ہے، میں تو گھر پر رہنے والی ہوں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ گھریلو زندگی کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں اور مرد کو مرد کی حیثیت سے دیکھنا پسند کرتی ہیں۔ان کے اس بیان کے بعد انٹرنیٹ پر بحث شدت اختیار کر گئی ہے، کچھ صارفین نے ان کے خیالات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ سارہ درست اقدار کو فروغ دے رہی ہیں، روایتی کردار ہی معاشرتی سکون کی ضمانت ہے
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...