موجودہ قیادت اور افواج نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دیے، احسن اقبال

0
25

نارووال (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ قیادت اور افواج پاکستان نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دیے۔نارووال میں ریسکیو سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت ایسی قیادت نہیں تھی جو کہتی کہ کیا اب میں حملہ کروں؟ان کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج نے ثابت کیا کہ جنگیں تعداد سے نہیں صلاحیت سے لڑی جاتی ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت کے کروڑوں کے خریدے گئے جہاز کباڑیوں کی دکانوں کی زینت بن گئے۔