اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے حالیہ دورہ قطر کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے مابین سیز فائر کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی اس موقع پر کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا داعی رہا ہے اور ہم خطے میں پائیدار امن چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطر کا حالیہ دورہ انتہائی کامیاب رہا، قطر کے وزیر اعظم، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، انسدادِ منشیات، انسداد دہشتگردی، سیکورٹی تعاون اور تربیتی پروگرامز پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ تمام شعبوں میں قطر کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا پاکستان کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر کے اعلی حکام نے فالواپ وزٹ پر جلد پاکستان آنے پر اتفاق کیا ہے، وفاقی سیکرٹری داخلہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد بھی قطر کا دورہ کرے گا، وفد میں وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں کے سربراہاں شامل ہوں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ قطر پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دار ہے، قطر کے ساتھ تعلقات کو قابلِ فخر اثاثہ سمجھتے ہیں۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...