سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کا خیر مقدم

0
25

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ مشکل وقت میں عالمی سفارتکاری کے لیے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بہترین چوائس ہیں۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ سفارتی محاذ پر بلاول بھٹو کی حکمت عملی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے، بلاول بھٹو کا لہجہ، دلیل اور وقار دشمن کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کا سات ٹیمیں بھیجنا بلاول بھٹو کی خارجہ پالیسی کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ وزیراعظم کا شکریہ جنہوں نے بلاول بھٹو زرداری اور کمیٹی میں شامل دیگر ناموں پر اعتماد کیا۔ شیری رحمن نے کہاکہ سفارت کاری کی جنگ میں بلاول بھٹو زرداری بھارت کا جھوٹا بیانیہ زمین بوس کریں گے۔ شیری رحمن نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں تشکیل دی گئی کمیٹی سفارتی محاذ پر بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے مکمل تیار ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی زیرنگرانی قائم کمیٹی بیانیے کی جنگ میں پاکستان کو فاتح بنائے گی۔