غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی ختم کی جائے ، یورپی یونین

0
29

برسلز(این این آئی ) یورپی یونین سربراہ ارسولا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے۔ اس لیے غزہ میں جاری اسرائیلی ناکہ بندی ختم کی جائے اور فلسطینیوں تک امدادی سامان کی رسائی ممکن بنائی جائے۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے اس امر کا اظہار لندن کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا ہے۔سربراہ یورپی یونین نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے غزہ میں امدادی سامان داخل نہیں ہوا ہے۔ غزہ کے فلسطینیوں تک امدادی سامان پہنچانا نہایت ضروری ہے۔ اس کے لیے اسرائیلی ناکہ بندی کو اب ختم کیا جانا چاہیے۔