ریاض(این این آئی )سعودی وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں جن کی تعداد 6 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حج 2025 کی ادائیگی کے لئے دنیا بھر سے فضائی، بری اور بحری ذرائع سے عازمین کے قافلوں کی یومیہ بنیاد پر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔فضائی راستوں سے 5 لاکھ 89 ہزار 200 جبکہ زمینی راستے سے 17 ہزار اور بحری ذریعے سے ایک لاکھ 4 ہزارعازمین مملکت پہنچ چکے ہیں۔عازمین کے لئے امیگریشن سروسز فراہم کرنے والے ادارے جوازات نے کہا کہ عازمین کے استقبال اور انہیں بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے اہلکاروں کو مختلف زبانیں سیکھائی گئی ہیں تاکہ عازمین کو بہتر انداز میں رہنمائی کی جاسکے۔اس سے قبل سعودی وزارت داخلہ نے بتایا کہ روٹ ٹو مکہ پروگرام کے آغاز سے رواں سال 18 مئی تک 10 لاکھ عازمین حج اس سے مستفید ہوئے ہیں۔سعودی وژن 2030 کے تحت یہ پروگرام 7 ممالک کے 11 ایئرپورٹس پر عازمین کے سفرکے طریقہ کار کو آسان بناتا ہے۔پاکستان، ملائیشیا، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، ترکیہ ، مراکش اور آئیوری کوسٹ میں شامل ہیں۔سعودی ریلوے سار نے گزشتہ سال کے مقابلے میں حج 2025 کے لئے نشستوں میں 25 فیصد اضافہ کیا ہے۔رواں سال حرمین ریلوے کے ذریعے 20 لاکھ عازمین کو سروس فراہم کی جائے گی جس کے لئے رواں سال 4 لاکھ نشستوں کا اضافہ ہو سکے گا۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...