لاہور(این این آئی) چیف ایگزیکٹیو پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان نے کھیل اور سیاست کو دور رکھا بھارت نے کھیل اور سیاست کا فرق نہیں رکھا۔چیف ایگزیکٹو پی ایس ایل سلمان نصیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے باہر جب ڈرون گرا تو معلوم ہوا بات یہاں تک آگئی ہے، گھنٹوں کی رفتار سے صورتحال پی ایس ایل کے لئے بدل رہی تھی، تمام فرنچائز اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ پی سی بی رابطے میں تھا۔سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل کی مقبولیت میں کمی نہیں آنی چاہئے، پی ایس ایل کا شو ختم نہیں ہونا چاہئے، پہلے عرب امارات میں پی ایس ایل مکمل کروانے کے لئے سوچا گیا، بات زیادہ بڑھ گئی تو پی ایس ایل کو ملتوی کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تجویز دی کہ پی ایس ایل کو ملتوی کیا جائے، دل پر پتھر رکھ کر پی ایس ایل کو چند دنوں کے لئے روکا، جب جنگ بندی کا معلوم ہوا تو سب سے پہلے غیرملکی کھلاڑیوں کا پوچھا، چیئرمین پی سی بی نے کال پر کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں ہی روک لو۔چیف ایکزیکٹیو پی ایس ایل کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی کے آفیشلز اڑتالیس اڑتالیس گھنٹے نہیں سوئے اور پی ایس ایل کو دوبارہ شروع کیا، پی ایس ایل شروع کرکے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، پی ایس ایل اب کرکٹ میں سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔
مقبول خبریں
ایران کی جوابی کارروائی کی دھمکی، نیتن یاہو نامعلوم مقام پر روانہ
تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کی جانب سے فضائی حملوں پر جوابی کارروائی کی دھمکی ملنے کے بعد نامعلوم مقام...
ایرانی سپریم لیڈر نے قائم مقام چیف آف اسٹاف و کمانڈر انچیف کا انتخاب...
تہران (این این آئی )ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قائم مقام چیف آف اسٹاف اور کمانڈر انچیف کا انتخاب کرلیا۔ایرانی...
جنگ چھیڑنا شیر کی دم سے کھیلنے کے مترادف ہے، ایرانی حکومت
تل ابیب (این این آئی) اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ چھیڑنا شیر کی دم سے کھیلنے...
2 سال میں ترسیلاتِ زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا،وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ترسیلاتِ زر میں اضافے کو ریکارڈ اضافہ قرار دیدیا۔گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ...
بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن سے حکومت بھی متفق نہیں، رانا ثنااللہ
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اس بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں...