لاہور( این این آئی) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی بطور معاون خصوصی اطلاعات تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔درخواست میں وفاقی حکومت، وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری اور فردوس عاشق اعوان کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر وزیر اعلی پنجاب تعیناتی اعلی عدلیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس میں فردوس عاشق اعوان کا ذکر کیا،فردوس عاشق اعوان کے ریمارکس کو بھی توہین عدالت کے مترادف قرار دیا گیا۔ استدعا ہے کہ و فاقی حکومت کو فردوس عاشق اعوان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے اوربطور معاون خصوصی تعیناتی کو کالعدم قرار دے کر کام کرنے سے روکا جائے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...