کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت ملی ہے۔پاک فوج کی بہترین جنگی حکمت عملی سے دشمن کے ہوش ٹھکانے آگئے۔ان خیالات کا اظہار اورسیز سیاسی و سماجی شخصیت پروفیسر راجہ عامر عباس و راجہ سفیر اسلم نے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اب دشمن پاکستان کیخلاف کوئی بھی ناپاک جسارت کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے گا۔انہوں نے کہا کہ 24 کروڑ عوام کی مکمل حمایت اور دعائیں پاک فوج کے شانہ بشانہ تھیں ۔۔ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔ہمارے پاک فضائیہ کے بہادر پائلٹس نے دشمن کے ” رافیل ” جیسے جنگی جہازوں کے چھکے چھڑوا دئیے جوکہ تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔فتح اور دیگر میزائل دشمن پر قہر بن کر نازل ہوئے۔اللہ پاک نے فتح یاب کیا ہم قوم ۔۔فوج اور حکومت کو کامیابی پر مباکباد دیتے ہیں۔۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...