بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی جماعتوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔لیو جیان چاؤ نے ایک بار پھر اعادہ کیا کہ چین ایک ہر موسم کا تزویراتی شراکت دار اور آہنی دوست کے طور پر پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہمیشہ ترجیح دے گا۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی دعوت پر گزشتہ روز 3 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچے تھے، یہ دورہ اس وقت ہو رہا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلگام حملے کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال اور خطے میں امن و استحکام پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات کا بھی جامع جائزہ لیا جائے گا اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔انہوںنے کہا کہ افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی بیجنگ پہنچ رہے ہیں اور علاقائی امن و سلامتی سے متعلق بات چیت میں شرکت کریں گے۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...