برسلز (این این آئی )یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان تجارتی معاہدے پر غزہ میں جاری صورتحال کے پیش نظر نظرثانی کی جائے گی۔ میڈیارپورٹس کے م طابق انہوں نے غزہ کی صورت حال کو ایک تباہ کن انسانی بحران قرار دیا۔کایا کالاس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی سنگین ہے۔ اسرائیل کی طرف سے جو تھوڑی بہت امداد دی جا رہی ہے، وہ یقینا خوش آئند ہے، لیکن یہ سمندر میں ایک قطرے کے برابر ہے۔ امداد کا وسیع پیمانے پر، فوری اور بلا رکاوٹ پہنچنا ناگزیر ہے۔فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے پارلیمان میں اس پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ 27 میں سے 17 رکن ممالک نے اس اقدام کی حمایت کی ہے۔کالاس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ یورپی یونین نے ان اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیاں تیار کر رکھی ہیں جو فلسطینی علاقوں میں تشدد کے مرتکب ہو رہے ہیں، تاہم ایک رکن ملک اس عمل درآمد کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ انہوں نے اس ملک کا نام ظاہر نہیں کیا۔اسی دوران برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اعلان کیا کہ اسرائیل کی بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں کے باعث لندن نے تل ابیب کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت معطل کر دی ہے۔ برطانوی حکومت نے مزید بتایا کہ اسرائیلی سفیر تسیپی حوتوفلی کو طلب کیا گیا ہے تاکہ حکومتِ اسرائیل کے حالیہ اقدامات پر احتجاج درج کرایا جا سکے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...