کراچی (این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے معاشرے میں بڑھتی طلاق کی وجہ بتادی۔اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے گھریلو زندگی سے متعلق گفتگو کی۔صبا فیصل نے طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ معاشرے میں طلاق کی شرح اس لیے زیادہ ہے کہ بیویاں شوہروں کے مقابلے میں آنے کی کوشش کرتی ہیں، مرد اور عورت کا مقابلہ زندگی میں کبھی برابر ہو ہی نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ مرد کو اللہ تعالی نے ایک جگہ، ایک مقام اور ایک حیثیت دی ہے، کتنے ہی زمانے بدلتے جائیں،کتنی بھی جدت آتی جائے لیکن اللہ تعالی کا قانون وہی رہے گا اس کو آپ ختم نہیں کرسکتے۔سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ دونوں کی جانب سے صبر اور برداشت کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے، اگر صبر اور برداشت نہیں ہے تو پھر زندگیاں مشکل ہوجاتی ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...