واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گولڈن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گولڈن ڈوم میری مدت کے اختتام تک فعال ہوجانا چاہیے۔ اس پر 175 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا گولڈن ڈوم میزائل دفاعی نظام کا حصہ بننا چاہتا ہے، امریکا کینیڈا کی مدد کرے گا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیکنالوجی اسرائیل سے زیادہ جدید ہے، گولڈن ڈوم کے لیے ہر چیز امریکا میں بنائی جائے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ روسی صدر کے ساتھ گولڈن ڈوم یا خلا پر بات نہیں کی، گولڈن ڈوم دفاعی نظام کے کچھ حصے زمین کے گرد مدار میں بھی ہوں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ اس نظام میں سیٹلائیٹ ٹریکنگ اور اسپیس انٹرسیپٹرز بھی شامل ہوں گے۔
مقبول خبریں
ایران کی جوابی کارروائی کی دھمکی، نیتن یاہو نامعلوم مقام پر روانہ
تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کی جانب سے فضائی حملوں پر جوابی کارروائی کی دھمکی ملنے کے بعد نامعلوم مقام...
ایرانی سپریم لیڈر نے قائم مقام چیف آف اسٹاف و کمانڈر انچیف کا انتخاب...
تہران (این این آئی )ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قائم مقام چیف آف اسٹاف اور کمانڈر انچیف کا انتخاب کرلیا۔ایرانی...
جنگ چھیڑنا شیر کی دم سے کھیلنے کے مترادف ہے، ایرانی حکومت
تل ابیب (این این آئی) اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ چھیڑنا شیر کی دم سے کھیلنے...
2 سال میں ترسیلاتِ زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا،وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ترسیلاتِ زر میں اضافے کو ریکارڈ اضافہ قرار دیدیا۔گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ...
بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن سے حکومت بھی متفق نہیں، رانا ثنااللہ
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اس بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں...