غزہ (این این آئی )غزہ کے ناصر اسپتال میں خدمات انجام دینے والی برطانوی سرجن وکٹوریا روز نے کہا ہے کہ غزہ میں ہم ان بچوں کو کھو رہے ہیں جنہیں بچایا جاسکتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے بتایاکہ میں نے 2 رات قبل ایک 4 سالہ بچے کو کھو دیا، جو شدید انفیکشن کا شکار ہو گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ واقعہ برطانیہ میں ہوتا تو ایسا نہیں ہوتا، کیونکہ وہاں میرے پاس بنیادی ٹیسٹ جیسے مکمل خون کے تجزیے ور گردوں کی فعالیت کا ٹیسٹ کرنے کی سہولت موجود ہوتی لیکن یہاں میرے پاس ان میں سے کچھ بھی نہیں، یہاں ہمارا بلڈ بینک مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔برطانوی سرجن وکٹوریا روز نے کہا ہے کہ یہ سب ایسی چیزیں ہیں جن کا علاج ممکن ہے، ہمیں امداد کی ضرورت ہے، قطع نظر اس کے کہ غزہ میں سیاسی طور پر کیا ہو رہا ہے، یہ ایک انسانی مسئلہ ہے اور ہمیں ان لوگوں کو خوراک اور طبی امداد فراہم کرنی چاہیے۔
مقبول خبریں
اسرائیل کا ایران پر حملہ، مسلح افواج کے سربراہ سمیت متعدد کمانڈرز اور 6...
تہران(این این آئی)اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کردیا ہے، حملے میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، ان حملوں میں...
ہم ایران کے خلاف حملوں میں ملوث نہیں،امریکہ
واشنگٹن(این این آئی )امریکا نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ نہ بنائے۔عرب...
قیام امن کیلئے امریکا کی ہر کوشش کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے، بلاول...
نیویارک (این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، سابق وزیر خارجہ اور پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے خدشہ ظاہر کیا ہے...
خطے میں ایک نئی جنگ کا آغاز بہت ہی خطرناک ہو سکتا ہے، سینیٹر...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ایران اسرائیل کشیدگی کے حوالے سے کہا ہے کہ خطے میں ایک...
بچے قوم کا روشن مستقبل ہیں اور جبری مشقت کا خاتمہ ہم سب کی...
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بچے قوم کا روشن مستقبل ہیں اور جبری مشقت...