الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی

0
34

لاہور( این این آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے 29 مئی کو چیف سیکرٹری پنجاب اورسیکرٹری بلدیات کو طلب کر لیا جس کا باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا۔پنجاب حکومت ابھی تک لوکل گورنمنٹ ایکٹ پاس نہیں کر سکی۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ تاحال پنجاب اسمبلی میں پڑا ہے۔الیکشن کمیشن نے اسمبلی سے جلد لوکل گورنمنٹ ایکٹ پاس کرانے کے بعد جلد بلدیاتی الیکشن کرانے پر زور دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے بلدیاتی الیکشن میں تاخیر پر وضاحت مانگی ہے ۔