اسلا م آباد(این این آئی)چین نے نئی دستاویزی فلم میں Jـ10C لڑاکا طیاروں کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی برتری اور طاقت پر مہر ثبت کردی۔چین کے سرکاری ٹی وی نے حال ہی میں ایک خصوصی دستاویزی فلم نشر کی، جس میں جدید Jـ10C لڑاکا طیاروں کی کامیابیوں کو اْجاگر کیا گیا۔ یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان نے ان طیاروں کے ذریعے زبردست فضائی برتری حاصل کی۔دستاویزی فلم میں بتایا گیا کہ 7 مئی 2025ء کو پاکستان نے Jـ10C طیارے استعمال کرتے ہوئے بھارت کے فرانسیسی ساختہ 3 رافیل جنگی طیارے مار گرائے، جو Jـ10C کی تاریخ میں پہلی کامیاب فضائی جھڑپ تھی۔یہ طیارہ پہلے 2003ء میں چین کی فضائیہ میں شامل ہوا اور بعدازاں اس کا ایکسپورٹ ورژن Jـ10CE پاکستان کو فراہم کیا گیا۔دستاویزی فلم میں زور دیا گیا کہ پاکستان نے چین کے ساتھ اپنی دفاعی شراکت کو مزید مضبوط کیا ہے، 2020ء سے 2024ء کے دوران پاکستان کی 81 فیصد دفاعی درآمدات چین سے ہوئیں، جس میں Jـ10C اور PLـ15 جیسے جدید ہتھیار شامل ہیں۔فلم میں Jـ10C طیاروں کی تیاری کی طویل تاریخ پر بھی روشنی ڈالی گئی، جو 1980ء کی دہائی میں اس وقت شروع ہوئی جب چین نے محسوس کیا کہ اس کے جنگی طیارے امریکی اور سوویت ٹیکنالوجی سے پیچھے ہیں۔ پہلا Jـ10 طیارہ 1997ء میں تیار ہوا، جسے چینی ماہرین نے فضائی دفاع کی تاریخ کا معجزہ قرار دیا۔Jـ10C اس وقت ملائیشیا کے Langkawi ایئر شو میں بھی نمائش کیلئے پیش کیا جا رہا ہے، جہاں یہ اپنی جدید ٹیکنالوجی اور جنگی صلاحیتوں کے باعث بین الاقوامی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...