کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی، بھارت بڑی شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، فتنہ الہند کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ایسے قوانین بنائے جائیں کہ دہشتگرد دہشتگردوں کا ٹرائل ہو تو وہ بچ نہ سکیں۔کوئٹہ میں خضدار حملے کے زخمی بچوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہاکہ ہمارے بچوں نے ایک بار پھر قربانی دی، والدین اپنا سب کچھ وطن پر قربان کرنیکے لیے تیارہیں، ان کیحوصلے اور عزم کو سراہتا ہوں۔وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ نے کہا کہ کلبھوشن کا پکڑاجاناثبوت ہے کہ بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے، مودی کا خطاب شکست سے بچنے کے لیے فیس سیونگ ہے۔عطااللہ تارڑ نے کہا کہ بلوچستان کے حوالے سے حکمت عملی بن رہی ہے، تمام سیاسی جماعتیں،ادارے ملکر بلوچستان میں امن قائم کریں گے، قوم متحد ہے، دشمن کے ہروار کا مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ایسے قوانین بنائے جائیں کہ دہشتگرد دہشتگردوں کا ٹرائل ہو تو وہ بالکل بھی بچ نہ بائیں۔عطاتارڑ نے کہا کہ پاکستان کے بھرپورجواب کے بعد مودی کوچھپنے کی جگہ نہیں مل رہی، بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتا ہے، وزیراعظم اورفیلڈمارشل کاعزم ہے کہ بلوچستان امن کا گہوارہ بنے، دہشت گردوں کا پورے عزم کے ساتھ قلع قمع کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ دشمن سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنارہا ہے، یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ بھارت بلوچستان میں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے، کلبھوشن کا پکڑاجاناثبوت ہے کہ بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے، مودی کا خطاب شکست سے بچنے کیلئے فیس سیونگ ہے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...