وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری

0
29

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ”ہر لحظہ ہیں تیار ہم”جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی نغمہ وطن سے محبت اور قومی جذبے کی بھرپور علاسی کرتا ہے جس کو گلوکار اور کمپوزر واجد سعید نے پیش کیا ہے۔لہو گرما دینے والے اس نغمے کے ولولہ انگیز بول ایس کے خالش نے تحریر کیے ہیں۔ جس میں سیہ پلائی ظلم کے آگے کھڑی دیوار ہم، جیسے دل گرما دینے والے بہترین بول شامل ہیں۔نغمے میں دشمن کو خبردار کرتے ہوئے امن کی خواہش اور دفاعی تیاری کا پیغام دیا گیا ہے۔ ”ہر لحظہ ہیں تیار ہم”حالیہ جنگ میں کامیابی پر قوم کو خراجِ تحسین بھی پیش کرتا ہے۔