حج 2025،مکہ مکرمہ میں ماحول دوست پیدل راستوں میں 33 فیصد توسیع

0
54

مکہ مکرمہ (این این آئی)سال 2025 میں حج کرنے والے سعودی عرب کی سڑکوں کی تعمیر میں نئی تکنیک کے استعمال کی بدولت بہترین معیار کی حامل اور محفوظ پیدل گزرگاہوں سے استفاہ کر سکیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق استعمال شدہ ٹائروں کو جلانے کے بجائے ان کی ‘ری سائیکلنگ’ کے ذریعے سفالٹ کی لچکدار شکل میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ تاکہ فضائی آلودگی سے بچا جا سکے۔ سفالٹ کی یہ سڑک پیدل چلنے والوں کے لیے آرام دہ ہوتی ہے۔